۔2018کے انتخابات میں اپوزیشن خسارے میں رہے گی اور مسلم لیگ ن انتخابات جیت جائے گی۔امیر محمد اکرم اعوان

اسلام آباد( توقیر خان سے ) شیخ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے چار سال حکومت کو گالیاں دینے اور طعنے دینے میں ضائع کر دئیے ہیں خود کوئی کام نہیں کیا اس لیے 2018 ءکے انتخابات میں اپوزیشن خسارے میں رہے گی اور مسلم لیگ ن انتخابات جیت جائے گی ۔دارالعرفان منارہ انٹر ویو میں مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے کہا کہ دوسرے کے گناہ گنوانے سے کوئی خود نیک نہیں ہو جاتا۔اپوزیشن گالیاں دینے کی بجائے کوئی بھلائی کاپروگرام دیتی،کوئی شہریوں کو ریلیف دیتی ،کوئی منصوبہ پیش کرتی تو لوگ اس کی جانب متوجہ ہوتے لیکن اس نے اپنا سارا وقت ضائع کر دیا ہے
مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے کہا کہ میری نظر میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔حالیہ اپوزیشن خیبرپختونخواہ میں کامیاب نہیں ہو پائے گی کیونکہ اس کے وزیر اعلی اور وزراءپر کرپشن کے الزامات ہیں۔بینک کے جس اعلی عہدیدار نے وزیر خزانہ پر کرپشن کے الزامات لگائے اسے عمران خاں نے برخاست کر دیا ہے ۔ایسی حکومت کالوگ دوسری بارتجربہ کیوں کریں گے ۔
نفاذِ اسلام نہ ہونے کے بارے میں کیے گئے سوال کے جوا ب میں مولانا امیرمحمد اکرم اعوان نے کہا کہ ہمارے ملک کے دینی راہنما مولوی ہمارے بچوں کو پڑھانے ،اذان دینے ،نماز پڑھانے سے لیکر ہمارے نکاح اور جنازے تک پڑھانے تک کے سارے کام کرتے ہیں او ر یہ بہت بڑا دینی فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔اور یہ سارا کام اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپنی روزی اور دیگر اخراجات کے لیے عملی کا م بھی کرتے ڈرائیونگ کرتے ،ورکشاپ بناتے ،ڈاکٹرز اور انجنئیر بنتے اگر یہ طبقہ عملی زندگی میں اپنا کردار ادا کرے تو اس ملک میں اسلام نافذ ہو جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: