پاکستان میں صحافیوں کی مقتدر تنظیم آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفڈریشن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پر مشتمل اعلی اختیاراتی ادارے دوسالہ مندوبین کنونشن ( پی ڈی سی ) کل منگل سے اسلام اباد مین شروع ہورہا ہے

اسلام آباد (توقیر خان سے  ) پاکستان میں صحافیوں کی مقتدر تنظیم آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفڈریشن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پر مشتمل اعلی اختیاراتی ادارے دوسالہ مندوبین کنونشن ( پی ڈی سی ) کل منگل سے اسلام اباد مین شروع ہورہا ہے۔ جو 25مئی بروز جمعرات تک جاری رہے گا۔ ۔ کنونشن مین ایپنک کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جو دوسال کیلئے ہوگا۔ ایپنک کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید اکرام بخاری اور پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم کی ہدایت پر کنونش میں شرکت کے لیے کوئتہ ، کراچی اور پشاور سمیت ملک سے سنئیر صحافیوں اور صحافتی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ کنونشن کے دوران ملک میںآزادی صحافت ، جمہوریت کے استحکام ۔ میڈیا ورکز کے معاشی حالات اور میڈیا اداروں میں قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ کنونش کے مختلف سیشن میں ممتاز سیاسی راہنما پارٹی قائدین اور سول سو سائٹی کیاہم شخصیات خطاب کریں گے۔ 25 مئی کو کنوشن کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایپنک کی نو منتخب مرکزی قیادت اور پی ایف یو جے کے قائدین اہم اعلانات کریں گے۔اس جلسہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب وفاقی وزیر ہاوسنگ ایند تعمیرات اکرام خان درانی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: