سید نوید شاہ کی چھٹے سالانہ شہدائے واہ کینٹ فلڈ لائٹ پیپسی بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔

واہ کینٹ ( توقیر خان سے ) سانحہ واہ کینٹ میں شہید ہونے والے شہداہ کے نام ہونے والا چھٹا سالانہ فلڈ لائٹ پیپسی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ  انوار چوک میں ہوا جس میں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب سید نوید شاہ بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔اس موقع پر سید نوید شاہ کا کہنا تھاکہ شہداہ کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہوتی ہے اور ہمیں ان کی قربانیوں ہر لمحہ یاد رکھنا چاہیے ۔ اور یہ خوش آٗئند بات ہے کہ ہماری آنے والے نسل انکی اس قربانی کو یاد رکھے ہوئے ہے جس پرشہدا سانحہ واہ کینٹ کو ایک صحت مندانہ سرگرمی کی صورت میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس وقت ٹیکنالوجی نے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور کر رکھا ہے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دونوں کام ہورہے ہیں ایک تو اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد تازہ کی جارہی ہے اور دوسرا نوجوان ایک صحت مندانہ سرگرمی کی طرف مائل ہیں جو وقت حاضر کی اشد ضرورت ہے ۔نوید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا اور اپنے ہر خطاب میں نوجوان کارکن کو سراہا۔ نوید شاہ کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو 10000 کیش بھی دیا گیا ۔واہ کی سماجی شخصیت زبیر بٹ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سینیر آفیسر عمر سلطان بھی ان کے ہمراہ تھے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: