نعیم عسکری کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ وارڈ نمبر 9 میں مضبوط دھڑوں میں سرد جنگ کا خاتمہ۔براہمہ گروپ او ر حمزہ موٹرز میں ذاتی اختلافات ختم ۔نظریاتی سیاست پر مثبت اختلاف قائم۔

 

واہ کینٹ (توقیر خان سے )تفصیلات کے مطابق وار ڈ نمبر 9 میں گزشتہ عرصے دراز سے چلنی والی سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔ اس سرد جنگ نے وارڈ 9میں ایک سنسنی سی مچا کر رکھی ہوئی تھی۔ براہمہ گروپ اور حمزہ موٹرز کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔حمزہ موٹرز اور براہمہ گروپ( ملک احتشام )کے درمیان رات گئے طویل ملاقات ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے سرکردہ نوید اشرف خان ،بلال اشرف خان اور ملک اہتشام آپس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔ اور تمام تر گلے شکوے ایک دوسرے کے سامنےرکھنے کےبعد تمام تر غلط فہمیوں کو دور کیا اور آئندہ کسی بھی قسم کی سرد جنگ کا حصہ نہ بننے کا عہد کرتے ہوئے تمام تر محاذوں پر سیز فائر کر دیا گیا۔ ممبر کینٹ بورڈ ملک احتشام(براہمہ گروپ) ،نوید خان (حمزہ موٹرز گروپ)،بلال خان (حمزہ موٹرز گروپ) کی ملاقات پی او ایف ہوٹل میں ہوئی اختلافات کی سردی انتہا تک پہنچنے کےبعد براہمہ گروپ کی جانب سے نعیم عسکری، اور حمزہ موٹرز گروپ کی جانب سے شاویز خان نے بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے دونوں کو ایک جگہ جمع کر دیا ۔ ایک جگہ بیٹھتے ہی تمام تر اختلافات ،خدشات، غلط فہمیاں جس کی بنیاد پر سرد جنگ جاری تھی کو ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں گروپوں میں نظریاتی اختلافات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ تہہ پایا کہ سیاسی وابستگی پر کسی بھی قسم کی پابندی نہ ہوگی۔ لیکن دونوں فریقین ایک دوسرے سے تعلقات کو تقویت بخشیں گے۔ یاد رہے کہ حمزہ موٹرز اور براہمہ گروپ کے درمیاں درینہ دوستی اس وقت ختم جب ان کے درمیاں شر پسند عناصر نے اختلافات کی بیل کی آبیاری کی ۔جو بڑھتے بڑھتے طول پکڑ گئی لیکن نعیم عسکری صدر وار ڈ نمبر 9 پاکستان تحریک انصاف نے اپنی غیر متنازعہ شخصیت ہونے کی وجہ سے ان دھڑوں میں اختلاف کو ختم کرنے اہم کردار ادا کیا جس میںیہ تہہ پایا کہ ذاتی اختلاف کو پس پشت رکھتے ہوئے وارڈ نمبر 9 کی ترقی کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ یاد رہے براہمہ گروپ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور حمزہ موٹرز گروپ ایک غیر سیاسی گروپ مضبوط گروپ تصور کیا جاتا ہے ۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: