راجہ طارق پی ٹی آئی میں شامل ۔

واہ کینٹ : راجہ طارق وارڈ نمبر 7 میں تحریک انصاف کی صفوں میں صف آرا ہو گیے ۔صدر یوتھ ونگ PP8 عثمان گل کی کاوشیں منتقی انجام تک پہنچ گئیں ۔ راجہ طارق کا نام یوتھ ونگ کی سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے زیر غور ۔ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے راجہ طارق کے اضافے کو خوش آئند کہا۔لیکن دوسری جانب راجہ طارق کا اضافہ وارڈ نمبر 7 میں اختلاف کا باعث بھی بن گیا ۔سمعیع اللہ بٹ، عطا بٹ اور شاہدین خان سمیت متعدد کارکنان راجہ طارق کے اضافے کو ویلکم نہیں کررہے ہیں ۔ناراض دھڑے کا کہنا تھا کہ راجہ طارق مفاد کی تکمیل کی خاطر خان گروپ کا حصہ بن رہے ہیں۔یاد رہے راجہ طارق سابقہ بلدیاتی الیکشن میں فیصل گروپ کے پلیٹ فارم سے انتخابات کا حصہ بنے تھے۔دوسری جانب ناراض کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ وہ راجہ طارق ہین جنہوں نے اپنے اسکول میں بلا کر خان صاحب کو ناراض کیا تھا ۔ناراض گروپ کا کہنا تھا اس موقع پر سرور خان ناراض ہوکر محفل سے چلے گیے تھے لیکن راجہ طارق نے عثمان گل اور ان کے والد کا سہارا لیتے ہوئے دوبارہ خان گروپ کی کشتی میں سوار ہورہے ہیں۔دوسری جانب عثمان گل کا کہنا تھا کہ میں یوتھ ونگ کی تشکیل شاعر مشرق علامہ (اقبال) کے فلسفے پر کر رہا ہوں جس میں انہوں نے نوجوانوں کو امید کرن تاروں پر کمند ڈالنے سے تشبیع دی کہا وہ نوجوان جو تعلیم یافتہ بھی ہوں اور زی شعور بھی راجہ طارق ان میں سے ایک ہیں۔ملک احتشام ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 9 کا کہناتھا کہ راجہ طارق کی صلاحیتوں کا انکار نہیں کیا جاسکتا راجہ طارق یوتھ ونگ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے ۔بٹ گروپ نے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ راجہ طارق کارکن کی صورت ہمیں تسلیم ہیں لیکن ذمیداری دینا نظریاتی کارکنا ن کے ساتھ زیادتی ہوگی اگر ایسا ہوا تو وارڈ نمبر 7جو خان گروپ کا مضبوط وارڈ سمجھا جاتا ہے کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔دوسری جانب عثمان گل پر امید ہیں کہ تمام دوستوں کے تحفظات کو دور کیا جاے گایاد رہے عثمان گل کی اینٹری نے پورے حلقے تبدیلی کی لہر دوڑا دی ہے ۔عثمان گل تمام تر فیصلوں سے پر امید ہیں۔اور خان گروپ کی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: