صدر یوتھ ونگ پی پی 8 کا کمانڈر الیون اور اسرار الیون کے میچ دوران بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔

واہ کینٹ ( توقیر خان سے ) صدر پی پی 8 یوتھ ونگ اورڈائریکٹر پنجاب کالج آف ایکسیلنس جناب عثمان گل صاحب کی بابا کرکٹ گرؤانڈ میں شرکت چھٹا سالانہ شہدائے واہ کینٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کمانڈو الیون اور اسرار الیون کے درمیان میچ دیکھا گراونڈ میں کھلاڑیوں کے کردار کو سراہا. اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنا جس میں جناب راجہ طارق محمود ، سعد بن صابر منہاس، ممبر کینٹ بورڈ ملک عمران خان،چوہدری ناصر گجر ، جابر صاحب(بھابھڑہ) ، وقاص گل جناب رضوان اور نور عالم صاحب موجود تھے ۔اس موقع پر عثمان گل کا کہنا تھا کہ کھیل انسانی زندگی کا بنیادی جز ہے ہماری آنے والی نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل ہونا چاہیے یہ ٹورنامنٹ اسکی نوید ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آٗئند بات ہے کہ ہماری آنے والے نسل انکی اس قربانی کو یاد رکھے ہوئے ہے جس پرشہدا سانحہ واہ کینٹ کو ایک صحت مندانہ سرگرمی کی صورت میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس وقت ٹیکنالوجی نے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور کر رکھا ہے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دونوں کام ہورہے ہیں ایک تو اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد تازہ کی جارہی ہے اور دوسرا نوجوان ایک صحت مندانہ سرگرمی کی طرف مائل ہیں جو وقت حاضر کی اشد ضرورت ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: