سی پی او اسرار عباسی کا نوٹس ۔تھانہ واہ کینٹ کے سب انسپکٹر علی کرپشن اور ملزمان سے معاونت کے الزام میں معطل اور شوکاز نوٹس جاری۔

ٹیکسلا (توقیر خان سے ) سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے تھانہ واہ کینٹ کے سب انسپکٹر علی کو کرپشن اور مجرمان کی دوران تفتیش مدد کرنے، انھیں بے گناہ قرار دینے پر معطل کر دیا اور شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا

سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق خان کو ایس آئی کے خلاف انکوائری کا حکم بھی صادر کر دیا

ایک شہری شیخ نعیم نے کھلی کچہری میں سی پی او کو درخواست دی اور بعد ازاں ان کے دفتر میں پیش ہو کر شکایت کی کہ عبدالصمد، اس کے بھائی شاھد اقبال، باپ ارشاد اور شاھد کی بیوی لبنی نے دھوکہ سے کاروبار میں انویسٹمینٹ کے نام پر اس سے 15 لاکھ درہم اور 4.2 ملین یُو ایس ڈالرز لے کر ہڑپ کر لیے

انھوں نے بتایا کہ فراڈی گینگ کینیڈین نیشنل  ہیں اور ان کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد سمیت چکوال میں بھی متعدد فراڈ کے کیسز درج ہیں

شیخ نعیم نے سی پی او کو بتایا کہ ایس آئی علی نے تین کروڑ رشوت لے کر گرفتار ملزم شاھد اقبال کو دوران حراست پروٹوکول دیا بلکہ جج کے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے باوجود بھی ایس آئی علی نے ملزم کو نے گناہ قرار دیا

اس پرسی پی او اسرار عباسی نے ایس آئی علی کی سخت سرزنش کی، اس کو فوری طور پر معطل کرے کے اس کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دے دیا

دوسری طرف منہ زور ایس آئی علی نے سی پی او کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا اور آج پھر اسی کیس کا ریکارڈ لے کر کورٹ ,میں پیش ہو گیا تاکہ مبینہ طور پر لی گئی رشوت حلال کرتے ہوئے ملزم شاھد اقبال کی ضمانت پر رہائی میں مدد کر سکے

فراڈی گینگ کے ہاتھوں لُٹ جانے والے سعودی انجینئر شیخ نعیم نے سی پی او اسرار احمد خان عباسی سے استدعا کی ہے کہ ایس آئی علی کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن کیا جائے اور اسے انصاف دلایا جائے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: