سی ڈی اے نے مکانوں کی الاٹمنٹ کی جنرل ویٹنگ لسٹ کو آخری شکل دے

اسلام آباد ( بیورورپورٹ ) سی ڈی اے نے مکانوں کی الاٹمنٹ کی جنرل ویٹنگ لسٹ کو آخری شکل دے کر ویب سائٹ پر جاری کر دیا ۔
مکانوں کی الاٹمنٹ کل سے شروع ہو گی۔ ان ملازمین کو مکان ملنے کی مید جنہیں برس ہا برس سے کبھی مکان الاٹ نہیں ہوا تھا۔

سی ڈی اے سے ہاؤس بلڈنگ ، کار اور موٹر سائیکل ایڈوانس کی درخواستیں بھی وصول کرنی شروع کر دیں۔ سی ڈی اے بورڈ سے منظور شدہ کمیٹی ان درخواستوں کا جائزہ لے کر ایڈوانس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

سی ڈی اے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں کٹوتی کی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی ادارے کے لئے ایمرجنسی خدمات ادا کرنے والے ڈائریکٹوریٹس کی دہری تنخواہ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر خور ہے۔

وہ افسران جنہوں نے سی ڈی اے سے پلاٹ بھی لئے اور سرکاری رہائش بھی، انہیں رضا کارانہ طور پر مکان خا لی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے جن کی تعداد 125کے قریب ہے ، میڈیا کے کچھ حصوں نے یہ تعداد 600رپورٹ کی جو غلط ہے۔

اپ گریڈیشن انکوائری کے نتیجے میں ہر officialکے کیس کو الگ سے میرٹ پر جانچ کر اور ذاتی شنوائی کا موقع دے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید برآں کسی بھی سی ڈی اے ملازم کی حج اور عمرہ کی چھٹی نہیں روکی گئی بلکہ ادارے کی طرف سے حج پر جانے والے ملازمین کے اخراجات کے لئے ضروری فنڈز بروقت جاری کر دئیے گئے تھے. رواں سال سی ڈی اے کی طرف سے حج پر بھیجے جانے والے ملازمین کی تعداد 47ہے جن میں 43مرد 2 خواتین اور2ان کے محرم شامل ہیں. ان ملازمین کو حج پر بھیجنے کے پر 17.896ملین روپے لاگت آ ئےگی.

ڈیلی ویجز، مسٹر رول اور کنٹرکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کو سی ڈی میں اپنانے کے لئے ایچ آر نے سمری تیار کرلی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: