چوہدری نثارعلی خان نےثابت کردیاکہ وہ سیاست کےمیدان کے شہنشاہ ہیں راجہ عامرسعید صدریوتھ ونگ ٹیکسلا

واہ کینٹ ( توقیر خان سے ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر یوتھ ونگ ٹیکسلا راجہ عامر سعید کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پہلے مسلمان ،پاکستان اور پھر سیاست کا فلسفہ ی دیا اور اس پر عملی مظاہر کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ محب الوطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ انہوں نے ا پنے بیانات کی حرمت کو قائم رکھا۔ ہمیں ان کی سیاسی بصیرت پر فخر ہے ٹیکسلا واہ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ فخر پوٹھوہار چوہدری نثار علی خان جیسے لیڈر کی رہنمائی ہمیں حاصل ہے خدمات کا جو جال انہوں نے ٹیکسلا واہ کے عوام کے لیے پھیلا دیا ہے اس کا مقابلہ مخالفین صدیوں نہیں کرسکتے ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود حالات نے ان کے موجودہ سیاسی صورتحال میں موقف متائثر ہوئی ۔ میں نے مخالفین کو بھی ان کے حق میں الفاظ بندی کرتے دیکھا ہے۔ راجہ عام سعید ایک نوجوان ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر ہیں جن کے کاندھوں پر یوتھ ٹیکسلا کی بھاری ذمیداری ہے وہ اپنی شائستہ اور صبر سے لبریز طبیعت کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا چوہدری نثار علی خان نے ان حالات جو موقف اپنایا اسے سے ہمارے جذبوں کو بہت تقویت ملی ہمیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ہم ایک باکردار ،بے داغ،اور باضمیر قائد کی رہنمائی میں ہیں ۔ان کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان یک قلب د وجان ہیں میاں نواز شریف نے ہمیشہ چوہدری نثار علی خان پر اعتماد او بھروسہ کیا جس پر وہ کلی طو ر پورا اترے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: