مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مولانا امیر محمد اکرم اعوان

اسلام آباد(توقیر خان ) مسلمانوں کو متحد رہنا چاہیے چھوٹی چھوٹی باتوں سے تقسیم نہیں ہونا چاہیے ۔اصول پر سب متفق ہیں تشریحات میں ،ترجیحات میںاپنے اپنے موقف ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں اس سے بات کے مختلف پہلو سامنے آجاتے ہیںجس سے نبی کرم ﷺ کی ہر ادا پر عمل ہو جاتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں کوئی فرقہ نہیں۔ اسلام ایک ہی فرقہ ہے۔ نیا فرقہ تب بنتا ہے جب کوئی اسلام سے باہر جاتا ہے تمام مسلمانو ں کو بھائی چارہ سے ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے ۔عبادات اسلام کا لازمی جز ہے ۔عبادات سے کردار میں مثبت تبدیلی آتی ہے جس سے معاشرے میں بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے ۔بے حیائی اور برائی سے معاشرہ پاک ہوتا ہے ۔نماز کا کمال اس میں ہے کہ پوری تسلی اور توجہ سے ادا کی جائے نماز کے تمام ارکان تسلی سے ادا کیے جائیں ۔جہاں کوئی رکن رہ گیا تو نماز ضائع ہو جائے گی ۔پھر اس کا وہ نتیجہ نہیں مل سکے گا جو درکا رہے ۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: