تھانہ واہ صدر نے رینٹ پر گاڑی لے کر سادہ لوح لوگوں کو بھیچنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا۔

 واہ کینٹ ( بیورو رپورٹ) رینٹ پر گاڑیاں لیکر فروخت کرنے والانو سر باز محمد عثمان گرفتار,جیل بھیج دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ پر گاڑیاں لیکر فروخت کرنے والانو سر باز محمد عثمان گرفتار لیا گیا رینٹ پر گاڑی لیکردوست کو اپنی گاڑی بتا کر فروخت کی اور اسے زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا ۔نواب آباد کے رہائشی چوہدری نقاش نے تھانہ واہ صدر کو درخواست میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عثمان جونجی بینک میں بطور منیجر کام کرتا تھا کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی اور دوست بن گیا اور اعتماد اور بھروسہ حاصل کر لیا ایک ٹیوٹا گاڑی ماڈل 2009 گاڑی نمبر LED-90-2121 کالے رنگ کی فروخت کے لئے لایا اور خود کو گاڑی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے 12لاکھ 70 ہزار میں سودا کیا اور گواہان کی موجودگی میں 9لاکھ 90ہزار کیش کیصورت میں محمد عثمان نے وصول کئے اور گاڑی کی کلر رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی حوالہ کی اور بقایا رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے اصل کاغذات اور ٹرانسفر لیٹر دینے پر وصول کرنے کا اسٹام پیپر تحریر کر دیا گیا انہوں نے اپنے موقف میں مزید بتایا کہ میرا بھتیجا فہیم ظفر سکنہ چکری مزکورہ گاڑی ویسٹریج تھانہ کی حدود میں لے گیا جہاں مقامی پولیس نے زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت گاڑی بند کی جس کے بعد یہ بات علم میں آئی کہ محمد عثمان ملک نے گاڑی G-11 اسلام آباد سے حاصل کی جسے اصل مالک نے سپرداری پر حاصل کر لیا ۔یاد رہے کہ محمد عثمان ملک نے دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعل سازی سے اپنے آپ کو گاڑی کامالک ظاہر کر کے گاڑی فروخت کی، محمد عثمان کو تھانہ صدر کی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ا اور بجرم 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: